19 ستمبر، 2018، 8:01 PM

چین سے تجارتی معاہدہ کسی بھی وقت کر سکتے ہیں، ٹرمپ

چین سے تجارتی معاہدہ کسی بھی وقت کر سکتے ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ کسی بھی وقت تجارتی معاہدہ کر سکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ کسی بھی وقت تجارتی معاہدہ کر سکتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کو امریکہ سے فائدہ نہیں اٹھانے دیں گے تاہم چین سے تجارتی معاہدہ ہو بھی سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین سے بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔

واضح رہے کہ ایک روز پہلے ہی امریکہ نے چین کی دو سو ارب ڈالر کی درآمدات پر 10 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے، جبکہ چین نے بھی امریکہ کے خلاف جوابی اقدامات کا کہا ہے۔

News ID 1884094

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha